365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 59 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 59

درس القرآن 59 کھاتا ہے اسی قدر تزکیہ نفس ہوتا ہے اور کشفی قوتیں بڑھتی ہیں۔خدا تعالیٰ کا منشا اس سے یہ ہے کہ ایک غذا کو کم کرو اور دوسری کو بڑھاؤ۔ہمیشہ روزہ دار کو یہ مد نظر رکھنا چاہیے کہ اس سے اتنا ہی مطلب نہیں ہے کہ بھوکا رہے بلکہ اسے چاہیئے کہ خدا تعالیٰ کے ذکر میں مصروف رہے۔” (ملفوظات جلد پنجم صفحہ 102 مطبوعہ ربوہ) پھر فرمایا:۔روزہ اور نماز ہر دو عبادتیں ہیں۔روزے کا زور جسم پر ہے اور نماز کا زور روح پر ہے۔نماز سے ایک سوزو گداز پیدا ہوتا ہے۔اس واسطے وہ افضل ہے۔روزے سے کشوف پیدا ہوتے ہیں مگر یہ کیفیت بعض دفعہ جو گیوں میں بھی پیدا ہو سکتی ہے لیکن روحانی گدازش جو دعاؤں سے پید اہوتی ہے۔اس میں کوئی شامل نہیں۔" دو ( ملفوظات جلد چہارم صفحہ 292، 293 مطبوعہ ربوہ)