365 دن (حصہ دوم) — Page 32
درس القرآن 32 پھر اللہ تعالیٰ اس حکم کو دینے کے بعد فرماتا ہے اَيْنَ مَا تَكُونُوا يَأْتِ بِكُمُ اللهُ جَمِيعًا حضرت مصلح موعود اس کی تفسیر میں فرماتے ہیں:۔فرماتا ہے تم جہاں کہیں بھی ہو گے آخر ایک دن اللہ تعالیٰ تم سب کو اکٹھا کر کے اپنے پاس لے آئیگا اور تمہیں اپنی مستیوں اور غفلتوں اور لوگوں کو نیکیوں کی دوڑ میں پیچھے چھوڑنے کا جواب دینا پڑے گا۔پس اس دن کا تمہیں خیال رکھنا چاہیے اور اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہیں لینا چاہیے۔” ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 258 مطبوعہ ربوہ)