365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 198 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 198

درس روحانی خزائن 198 اور وفاداری کے ساتھ قدم اُٹھاتا ہے ، تو خدا تعالیٰ ایک بڑی نہر صدق کی کھول دیتا ہے جو اس کے قلب پر آگرتی ہے اور اُسے صدق سے بھر دیتی ہے وہ اپنی طرف سے بِضَاعَةِ مُزْجَاةٌ لاتا ہے، لیکن اللہ تعالیٰ اعلیٰ درجہ کی گراں قدر جنس اُسے عطا کرتا ہے اس سے ہمارا مقصد یہ ہے کہ اس مقام میں انسان یہاں تک قدم مارتا ہے کہ وہ صدق اس کے لیے ایک خارق عادت نشان ہو جاتا ہے۔اس پر اس قدر معارف اور حقائق کا دریا کھلتا ہے یعنی قوت دی جاتی ہے کہ ہر شخص کی طاقت نہیں ہے کہ اس کا مقابلہ کر سکے۔دو ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 253 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: تخلیه علیحدگی گراں قدر بیش قیمت، قیمتی حارق عادت بضاعة مزجاة حقیر جمع پونجی معجزانہ