365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 57 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 57

درس القرآن 57 تحقیق اللہ سنتا اور جانتا ہے یعنی ایسے مشورے اُس پر مخفی نہیں رہ سکتے اور یہ نہیں کہ اُس کا علم ان باتوں کے جاننے سے قاصر ہے اور پھر فرمایا کہ جس شخص کو یہ خوف دامنگیر ہوا کہ وصیت کرنے والے نے کچھ کچھی اختیار کی ہے یعنی بغیر سوچنے سمجھنے کے کچھ غلطی کر بیٹھا ہے یا کسی گناہ کا مر تکب ہوا ہے یعنی عمد اکوئی ظلم کیا ہے اور اُس نے اس بات پر اطلاع پاکر جن کے لئے وصیت کی گئی ہے اس میں کچھ مناسب اصلاح کر دے تو اس پر کوئی گناہ نہیں تحقیق اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔” چشمه معرفت روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 211،210)