365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 41 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 41

درس القرآن درس القرآن نمبر 110 41 وَالهُكُمْ إِلهُ وَاحِدٌ لا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ (البقرة:164) بنی اسرائیل - بنیادی کش مکش کا مضمون جو ایک نئے مذہب اور نئی کتاب کے لئے نہایت ضروری مضمون تھا اب یہاں ختم ہو رہا ہے اس مضمون کی ضرورت یہ تھی کہ جو مذ ہب زمانہ کے لحاظ سے بعد میں آرہا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ سابقہ مذاہب کی موجودگی میں نئے مذہب کی ضرورت بتائے قرآن شریف نے یہودیت، عیسائیت اور اس ضمن میں دیگر تمام سابقہ مذاہب کی موجودگی میں اسلام اور قرآن کی ضرورت کا مضمون پیش کیا ہے۔اور اس آیت سے اسلامی شریعت کے بنیادی ارکان و عبادات و احکامات کا تذکرہ شروع ہے مگر ان کے بیان سے پہلے ضروری تھا کہ توحید کا ذکر کیا جائے جو اسلام کے تمام ارکان و عبادات و احکامات کی بنیاد ہے۔چنانچہ اس آیت سمیت انگلی پانچ آیات میں ہستی باری تعالیٰ اور محبت الہی کا بیان ہے اور پھر دو (2) بنیادی عقیدہ کی خلاف ورزی کے نتائج بیان ہیں۔فرماتا ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے اس کی عبادت ہی تم سب کے لئے لازمی ہے۔عبادات و احکامات صرف وہی قابل قبول ہیں جو توحید اور محبت الہی کے تابع ہوں۔فرماتا ہے نہ صرف یہ کہ تم سب کا معبود ایک ہے بلکہ لَا اِلهَ اِلَّا هُوَ اس کے سوا اور کوئی قابل عبادت نہیں ھو الرحمن اس نے انسان کے کسی عمل اور کوشش کے بغیر یہ تعلیم دی ہے الرَّحِیم اور جو اس تعلیم پر عمل کرتا ہے اس کے لئے نیک نتائج اللہ تعالیٰ پیدا کرتا ہے۔اگر یہ سوال ہو کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ ایسا معبود جو ایک ہو ، رحمان بھی ہو، رحیم بھی ہو تو اس کے لئے نظام قدرت سے ایک تفصیلی دلیل دیتا ہے إِنَّ فِي خَلْقِ السَّمَوتِ وَ الارض یعنی تحقیق آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے واخْتِلَافِ الَّيْلِ وَالنَّهَارِ اور رات اور دن کے اختلاف وَالْفُلْكِ الَّتِى تَجْرِى فِى الْبَحْرِ بِمَا يَنْفَعُ النَّاسَ اور ان کشتیوں کے چلنے میں جو دریا میں لوگوں کے نفع کے لئے چلتی ہیں وَ مَا انْزَلَ اللهُ مِنَ السَّمَاءِ مِنْ مَاءٍ اور جو کچھ خدا نے آسمان سے پانی اتارا فَأَحْيَا بِهِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا اور اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد