365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 209 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 209

درس روحانی خزائن 209 مصائب بر داشت کیے، جانیں دیں۔لیکن صدق و وفا کے ساتھ قدم مارتے ہی گئے۔پس وہ کیا بات تھی کہ جس نے انہیں ایسا جان نثار بنا دیا۔وہ سچی الہی محبت کا جوش تھا۔جس کی شعاع ان کے دل میں پڑ چکی تھی، اس لئے خواہ کسی نبی کے ساتھ مقابلہ کر لیا جاوے۔آپ کی تعلیم ، تزکیہ نفس، اپنے پیروؤں کو دنیا سے متنفر کر ادینا۔شجاعت کے ساتھ صداقت کے لئے خون بہا دینا۔اس کی نظیر کہیں نہ مل سکے گی۔یہ مقام آنحضرت صلی اللہ ظلم کے صحابہ کا ہے اور ان میں جو باہمی الفت و محبت تھی۔اس کا نقشہ دو فقروں میں بیان فرمایا ہے وَ أَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ما الفتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ (الانفال : 64) یعنی جو تالیف ان میں ہے وہ ہر گز پیدانہ ہوتی ، خواہ سونے کا پہاڑ بھی دیا جاتا۔” " مشکل الفاظ اور ان کے معانی: لیہ مثال ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 26 ، 27 مطبوعہ ربوہ) اقی ان پڑھ ، ناخوانده تالیف بات کے درمیان میں بولا جانے والا وہ جملہ کسی امر یا وضاحت جملہ معترض یا تحسین کلام یاد عاوغیرہ کے لیے آتا ہے اگر یہ فقرہ درمیان سے نکال دیا جائے تب بھی کلام میں خلل نہیں پڑتا۔الفت و محبت ، دوستی، دل جوئی، جوڑنا