365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 203 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 203

درس روحانی خزائن 203 بسا اوقات سننے اور دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسی قومیں غیر مرد اور عورت کے ایک مکان میں تنہار ہنے کو حالانکہ دروازہ بھی بند ہو۔کوئی عیب نہیں سمجھتیں۔یہ گویا تہذیب ہے ، انہی بد نتائج کو روکنے کے لئے شارع اسلام نے وہ باتیں کرنے کی اجازت ہی نہ دی۔جو کسی کی ٹھوکر کا باعث ہوں۔ایسے موقع پر یہ کہہ دیا کہ جہاں اس طرح غیر محرم مردو عورت ہر دو جمع ہوں۔تیسرا ان میں شیطان ہوتا ہے۔ان ناپاک نتائج پر غور کرو۔جو یورپ اس خلیج الرسن تعلیم سے بھگت رہا ہے۔بعض جگہ بالکل قابل شرم طوائفانہ زندگی بسر کی جارہی ہے۔یہ انہی تعلیمات کا نتیجہ ہے اگر کسی چیز کو خیانت سے بچانا چاہتے ہو تو حفاظت کرو۔لیکن اگر حفاظت نہ کرو۔اور یہ سمجھ رکھو کہ بھلے مانس لوگ ہیں، تو یاد رکھو کہ ضرور وہ چیز تباہ ہو گی۔اسلامی تعلیم کیسی پاکیزہ تعلیم ہے کہ جس نے مرد عورت کو الگ رکھ کر ٹھوکر سے بچایا اور انسان کی زندگی حرام اور تلخ نہیں کی جس کے باعث یورپ نے آئے دن کی خانہ جنگیاں اور خود کشیاں دیکھیں۔بعض شریف عورتوں کا طوائفانہ زندگی بسر کرنا ایک عملی نتیجہ اس اجازت کا ہے جو غیر عورت کو دیکھنے کے لئے دی گئی۔" ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 22،21 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: مربی تربیت کرنے والا رجولیت مردانگی استیصال تارک الدنيا تباہ کرنا، قلع قمع کرنا دنیا کو چھوڑنا راہب تارک الدنیا بلا تامل بغیر سوچے سمجھے بلا جھجک ، بلا تکلف بے محابا شارع اسلام شریعت اسلام لانے والے مراد حضرت محمد صلی اليوم خليع الرسن ہر قسم کی پابندی سے آزاد