365 دن (حصہ دوم) — Page 192
درس روحانی خزائن 192 خدا تعالیٰ متقی کا خود محافظ ہو جاتا ہے اور اسے ایسے مواقع سے بچالیتا ہے جو خلاف حق پر مجبور کرنے والے ہوں۔یاد رکھو جب اللہ تعالیٰ کو کسی نے چھوڑا ، تو خدا نے اسے چھوڑ دیا۔جب رحمان نے چھوڑ دیا، تو ضرور شیطان اپنا رشتہ جوڑے گا۔یہ نہ سمجھو کہ اللہ تعالیٰ کمزور ہے۔وہ بڑی طاقت والا ہے۔جب اس پر کسی امر میں بھروسہ کروگے وہ ضرور تمہاری مدد کرے گا وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق:4) لیکن جو لوگ ان آیات کے پہلے مخاطب تھے ، وہ اہل دین تھے۔ان کی ساری فکریں محض دینی امور کے لئے تھیں اور دنیوی امور حوالہ بخدا تھے ،اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کو تسلی دی کہ میں تمہارے ساتھ ہوں۔غرض برکات تقویٰ میں سے ایک یہ ہے کہ اللہ تعالی متقی کو ان مصائب سے مخلصی بخشتا ہے جو دینی امور میں حارج ہوں۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: الحاح ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 8 مطبوعہ ربوہ) گڑ گڑانا، زاری کرنا مخلصی بچ نکلنے کی راہ نابکار خارج بے کار ، بے فائدہ، دروغ گوئی جو کسی کے کام میں نہ آئے روکنے والے، مزاحم