365 دن (حصہ دوم) — Page 85
درس القرآن 85 فائدہ ہے کہ تم کسی دوسرے سے سوال نہیں کرو گے یعنی سوال ایک ذلت ہے اس سے بچنے کے لئے تدبیر کرنی چاہئے۔" (شهادة القرآن روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 336) ایک دفعہ آپ علیہ السلام نے فرمایا:۔مومن کو بھی ہر وقت اپنے سفر کے لئے تیار وو اور محتاط رہنا چاہیے اور بہترین زاد راہ تقویٰ ہے۔” ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 394 مطبوعہ ربوہ)