365 دن (حصہ دوم) — Page 34
درس القرآن 34 فَلَا تَخْشَوهُمُ اور ان سے ڈرو واخشونی صرف مجھ سے ہی ڈرو۔اور یہ حکم کہ تمہاری تمام تر توجہ مسجد الحرام کے مقاصد کے پورا کرنے کے لئے ہونا چاہیئے اس لئے ضروری ہے کہ ولاتم نعمتی علیکم اللہ تعالیٰ کی نعمت تم پر کمال کو پہنچے۔سابقہ اقوام کی طرح نہ ہو جو راستہ میں ہی رہ گئے وَلَعَلَّكُمْ تَهْتَدُونَ اور تاکہ ان قوموں کی طرح تم گمراہ نہ ہو جاؤ بلکہ تمہیں ہدایت ملتی رہے۔