365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 221 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 221

درس روحانی خزائن 221 مگر خدا ثواب میں داخل کرتا ہے، جس کو وہ چاہتا ہے۔یہ سب جو بیٹھے ہیں یہ قبریں ہی سمجھو، کیونکہ آخر مرنا ہے۔پس ثواب حاصل کرنے کا وقت ہے۔میں ان باتوں کو جو خُدا نے میرے دل پر ڈالی ہیں۔سادہ اور صاف الفاظ میں ڈالنا چاہتا ہوں۔اس وقت ثواب کے لیے مستعد ہو جاؤ اور یہ بھی مت سمجھو کہ اگر اس راہ میں خرچ کریں گے ، تو کچھ کم ہو جاوے گا۔خدا تعالیٰ کی بارش کی طرح سب کمیاں پوری ہو جائیں گی۔مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَةُ ( الز لز ال:8) ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 478،477 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی: بے شود بے فائدہ