365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 210 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 210

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 71 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔210 میں اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ اپنی جماعت کو وصیت کروں اور یہ بات پہنچادوں آئندہ ہر ایک کا اختیار ہے کہ وہ اسے سنے یا نہ سُنے ! اگر کوئی نجات چاہتا ہے اور حیات طیبہ یا ابدی زندگی کا طلب گار ہے ، تو وہ اللہ کے لئے اپنی زندگی وقف کرے اور ہر ایک اس کوشش اور فکر میں لگ جاوے کہ وہ اس درجہ اور مرتبہ کو حاصل کرے کہ کہہ سکے کہ میری زندگی، میری موت، میری قربانیاں، میری نماز یں اللہ ہی کے لئے ہیں اور حضرت ابراہیم کی طرح اس کی روح بول اٹھے۔اسکمتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ (بقرہ:132) جب تک انسان خدا میں کھویا نہیں جاتا، خدا میں ہو کر نہیں مرتا وہ نئی زندگی پا نہیں سکتا۔پس تم جو میرے ساتھ تعلق رکھتے ہو ، تم دیکھتے ہو کہ خدا کے لئے زندگی کا وقف میں اپنی زندگی کی اصل غرض سمجھتا ہوں۔پھر تم اپنے اندر دیکھو تم میں سے کتنے ہیں جو میرے اس فعل کو اپنے لئے پسند کرتے ہیں اور خدا کے لئے زندگی وقف رکھنے کو عزیز رکھتے ہیں۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 370 مطبوعہ ربوہ) أَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعَلَمِينَ میں تمام جہانوں کے رب پر ایمان لایا عزیز محبوب، پیارا