365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 178 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 178

درس روحانی خزائن 178 صالح جماعت پیدا ہو گی۔باہمی عداوت کا سبب کیا ہے۔بخل ہے ، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات ہیں میں نے بتلایا ہے کہ میں عنقریب ایک کتاب لکھوں گا اور ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا۔جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پاسکتے اور باہم محبت اور اخوت سے نہیں رہ سکتے۔جو ایسے ہیں وہ یاد رکھیں کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں۔جبتک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھائیں۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 336 مطبوعہ ربوہ) کرامت معجزه متلع قمع نیست و نابود ، تباہ و برباد کرنا رعونت تکبر