365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 91 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 91

درس القرآن 91 درس القرآن نمبر 144 وَاذْكُرُوا اللهَ فِي أَيَّامٍ مَعْدُودَتِ فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ وَمَنْ تَأَخَّرَ (البقرة:204) فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ لِمَنِ اتَّقَى وَاتَّقُوا اللَّهَ وَاعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ اس آیت کی تفصیل میں حضرت مصلح موعودؓ نے پانچ (5) صفحات پر مشتمل حج اور اس کے ارکان کی برکات اور حکمتوں پر مشتمل جو مضمون تحریر فرمایا ہے اس کو یہاں نقل نہیں کیا جاسکتا۔حج کے ارکان کی تفصیلات اور برکات اور حکمتوں کے مضمون پر مشتمل بہت اعلیٰ مضمون ہے۔اللہ تعالیٰ ہم سب کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس آیت میں حج کے ایام میں ذکر اللہ پر بھی زور ہے اور جیسا کہ حضرت مصلح موعود نے ذکر فرمایا ہے ایام تشریق میں ذکر الہی پر خصوصی زور ہے مگر جیسا کہ قرآن مجید کا طریق ہے ایک سے زیادہ مطالب قرآن شریف سے نکلتے ہیں حج کے بعد ذکر الہی کا سلسلہ بند نہیں ہو جانا بلکہ حج کے بعد ایک نئی زندگی انسان کی شروع ہوتی ہے کون جانتا ہے کہ دو دن کی زندگی ہے یا زیادہ یا کم ہے اس لئے فرماتا ہے۔وَاذْكُرُوا اللهَ فِي آيَامٍ مَعْدُودَت اور اللہ کو بہت یاد کرو ان گنتی کے چند دنوں میں۔فَمَنْ تَعَجَلَ فِي يَوْمَيْنِ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ پھر جو ذکر الہی کرتا ہوا دو دن میں خدا کے حضور جلد آجائے تو اس پر کوئی گناہ نہیں وَمَنْ تَاخَرَ فَلَا اثْمَ عَلَيْهِ اور جو پیچھے رہ جائے اس پر کوئی گناہ نہیں لِمَنِ اتَّقی مگر یہ شفقت ان پر ہے جو تقویٰ اختیار کریں وَاتَّقُوا اللہ اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو واعْلَمُوا أَنَّكُمْ إِلَيْهِ تُحْشَرُونَ اور جان لو کہ تم اس کی طرف اکھٹے کئے جاؤ گے۔