365 دن (حصہ دوم) — Page 88
درس القرآن 88 ہے اس لئے عرفات جو حرم کی حدود سے باہر ہے وہاں جانا اور ذکر الہی کرنا حج کی تکمیل کے لئے ضروری ہے حالانکہ جیسا ذ کر ہو اوہ حرم کی مقررہ حدود میں نہیں ہے اور پھر عرفات سے واپس آکر مشعر الحرام کی پہاڑی پر جو مزدلفہ مقام میں ہے ، ذکر الہی ضروری ہے جو حرم کی حدود کے اندر ہے گویا یہ علاقہ تو ایک تربیتی کیمپ کا مقام ہے ورنہ تمام دنیا میں حرم اور مسجد کا مقام رکھتی ہے اس لئے فرمایا۔فَإِذَا أَفَضْتُمْ مِنْ عَرَفَةٍ فَاذْكُرُوا اللهَ عِنْدَ الْمَشْعَرِ الْحَرَامِ کہ جب تم عرفات سے لوٹو تو مشعر الحرام کے پاس اللہ کا ذکر کر و وَاذْكُرُوهُ كَمَا هَد لكم اور اللہ نے تمہیں قرآن مجید اتار کر اور رسول اللہ صلی علیم کو بھیج کر تمہارے لئے ہدایت کا احسان کیا ہے اس لئے اللہ کو یاد كر ووَإِن كُنتُم مِنْ قَبْلِهِ لَمِنَ الصَّالِينَ اور اس سے پہلے تم یقینا گمراہوں میں سے تھے۔تھ افِيُضُوا مِنْ حَيْثُ أَفَاضَ النَّاسُ اور جہاں سے لوگ واپس لوٹتے رہے ہیں تم بھی واپس لوٹو۔گویا کفار قریش کی طرح اس جھوٹے زعم میں نہ پڑو کہ ہم معزز لوگ حرم کی حدود سے باہر نہیں جائیں گے۔وَاسْتَغْفِرُوا اللہ عزت قبائلی نسل میں نہیں ہے اللہ سے استغفار کر وان اللہ غَفُورٌ رَّحِيمٌ اللہ بہت بخشنے والا، بار بار رحم کرنے والا ہے۔