365 دن (حصہ دوم) — Page 64
درس القرآن 64 حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس مضمون کو نہایت لطافت سے بیان فرمایا ہے، فرماتے ہیں:۔یعنی قرآن میں تین صفتیں ہیں۔اول یہ کہ جو علوم دین لوگوں کو معلوم نہیں رہے تھے ان کی طرف ہدایت فرماتا ہے۔دوسرے جن علوم میں پہلے کچھ اجمال چلا آتا تھا۔ان کی تفصیل بیان کرتا ہے۔تیسرے جن امور میں اختلاف اور تنازعہ پیدا ہو گیا تھا۔ان میں قول فیصل بیان کر کے حق اور باطل میں فرق ظاہر کرتا ہے۔" براہین احمد یہ روحانی خزائن جلد 1 صفحہ 225) ( اس آیت کا مضمون جاری ہے)