365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 63 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 63

درس القرآن 63 درس القرآن نمبر 126 شَهُرُ رَمَضَانَ الَّذِي اُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَةٍ مِّنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ فَمَنْ شَهِدَ مِنْكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُبُهُ وَمَنْ كَانَ مَرِيضًا أَوْ عَلَى سَفَرٍ فَعِدَّةٌ مِّنْ أَيَّامٍ أَخَرَ يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ وَلِتُكْمِلُوا الْعِدَّةَ وَلِتُكَبِّرُوا اللهَ عَلَى مَا هَدْ لَكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ (البقرة:186) جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے سورۃ البقرۃ کے اس حصہ میں حضرت مصلح موعودؓ کے علم قرآن کے مطابق احکام شریعت اور ان کے ساتھ ان کی حکمت بیان ہے۔آج کی آیت سے پہلی دو آیات میں روزے رکھنے کی فرضیت کا ذکر تھا آج کی آیت میں اس حکم کی حکمت کا بیان ہے۔دنیا کے لوگ اپنے یوم پیدائش کی ، اپنی شادی کے دن کی ، اپنے ملک کی کسی فتح وغیرہ کی سالگرہ مناتے ہیں۔قرآن نے صرف ایک سالگرہ منانے کی ہدایت کی ہے اور وہ دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا واقعہ اور سب سے بڑا بابرکت واقعہ یعنی قرآن شریف کے نزول کی ابتداء اور رسول اللہ صلی الی یوم کی بعثت۔یہ ہے تاریخ انسانیت میں سب سے اہم، سب سے بابرکت، سب سے زیادہ انقلاب انگیز واقعہ ، مگر اس واقعہ کی سالگرہ پارٹیوں اور شراب کے گلاسوں کے ساتھ نہیں بلکہ ریاضات، مجاہدات، عبادات اور دعاؤں کے ذریعہ۔کیونکہ رمضان کے مہینہ میں قرآن نازل ہو ا جس میں یہ تین عظیم الشان مضامین ہیں۔هُدًى لِلنّاس یہ ساری انسانیت کے لئے ہدایت ہے جبکہ پہلی کتابیں ایک ملک یا قوم یا قبیلہ یا نسل کے لئے تھیں اور اس میں ایسے مضامین ہدایت کے ہیں جو سابقہ کتب میں نہیں تھے۔وَبَيِّنت من الهدی دوسرے اس میں ساری انسانیت کے لئے ہدایت کے دلائل ہیں جو سابقہ کتابوں میں موجود تھی مگر ان کی حکمت اور ان کے حق میں دلائل ان کتب میں موجود نہیں تھے۔وَالْفُرْقَانِ اور قرآن مجید میں ان تمام اختلافات کا فیصلہ کن حل ہے جو سابقہ مذاہب میں اور سابقہ نظریات میں ایک دوسرے سے مختلف تھے۔