365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 28 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 28

درس القرآن 28 درس القرآن نمبر 101 و الَّذِينَ اتَيْنُهُمُ الْكِتَبَ يَعْرِفُونَهُ كَمَا يَعْرِفُونَ ابْنَاءَهُمْ وَإِنَّ فَرِيقًا مِنْهُمْ لَيَكْتُبُونَ 199191 الْحَقِّ وَهُمْ يَعْلَمُونَ (البقرة: 147) قرآن شریف ایک ایسی کتاب ہے جس کے مضامین عدل اور انصاف پر مشتمل ہیں اگر قرآن شریف نے پچھلی آیات میں بنی اسرائیل کو ملامت کی ہے کہ صداقت کو پہچانتے ہوئے اس پر ایمان نہیں لاتے تو اب ان لوگوں کا ذکر بھی کر دیا جو اچھی طرح صداقت کی معرفت رکھتے ہیں مگر ساتھ ہی بتا دیا کہ بنی اسرائیل میں سے ایک فریق وہ بھی ہے جو حق کو چھپاتے ہیں مگر جان بوجھ کر اور وہ جانتے ہیں۔ایسے لوگ بنی اسرائیل میں قدیم زمانہ میں بھی تھے اور اب بھی ہیں۔حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا جن کو ہمارے نبی صلی یی کم کی زوجہ محترمہ بننے کا شرف حاصل ہوا، ایک یہودی سردار کی بیٹی تھیں اور ان کا چا بھی یہودی سردار تھا۔وہ بیان کرتی ہیں کہ میرے چا مجھ سے بہت لاڈ کرتے تھے ، ایک دن وہ ہمارے ہاں آئے تو انہوں نے میری طرف توجہ نہ کی۔میں کچھ اداس ہو کر الگ ہو گئی تو میں نے ان دونوں کی گفتگو سنی جو کچھ اس طرح تھی: میرا باپ: گئے تھے ؟ چا: ہاں گیا تھا۔باپ: ملاقات ہوئی؟ چا: ہاں ہوئی۔باپ: وہ بچے نبی ہیں ؟ چا: ہاں وہ سچے نبی ہیں۔باپ: ماننا ہے؟ چان نہیں ماننا، کیونکہ بنی اسرائیل میں سے نہیں ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔“اللہ تعالیٰ اس آیت میں اہل کتاب کی نسبت فرماتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی یی کم کو