365 دن (حصہ دوم) — Page 207
درس روحانی خزائن 207 کریں تو اس کی نظیر نہیں ملتی۔خود حضرت مسیح کے وقت کو دیکھ لیا جاوے کہ ان کی ہمت یا روحانی صدق و وفا کا کہاں تک اثر ان کے پیرؤوں پر ہوا۔ہر ایک سمجھ سکتا ہے کہ ایک بدروش کو درست کرنا کس قدر مشکل ہے۔عادات راسخہ کا گنوانا کیسا محالات سے ہے۔لیکن ہمارے مقدس نبی آنحضرت صلی علی کریم نے تو ہزاروں انسانوں کو درست کیا، جو حیوانوں سے بد تر تھے۔بعض ماؤں اور بہنوں میں حیوانوں کی طرح فرق نہیں کرتے تھے ، یتیموں کا مال کھاتے ، مر دوں کا مال کھاتے ، بعض ستاره پرست، بعض دہریہ ، بعض عناصر پرست تھے۔جزیرہ عرب کیا تھا۔ایک مجموعہ مذاہب اپنے اندر رکھتا تھا۔مقر آن مجید کا مل ہدایت ہے: اس سے بڑا فائدہ یہ ہوا کہ قرآن کریم ہر ایک قسم کی تعلیم اپنے اندر رکھتا ہے۔ہر ایک غلط عقیدہ یا بری تعلیم جو دنیا میں ممکن ہے ،اس کے استیصال کے لئے کافی تعلیم اس میں موجود ہے۔یہ اللہ تعالی کی عمیق حکمت و تصرف ہے۔چونکہ کامل کتاب نے آکر کامل اصلاح کرنی تھی۔ضرور تھا کہ اس کے نزول کے وقت اس کے جائے نزول میں بیماری بھی کامل طور پر ہو۔تا کہ ہر بیماری کا کامل علاج مہیا کیا جاوے۔سو اس جزیرہ میں کامل طور سے بیمار (لوگ موجود تھے اور جن میں وہ تمام روحانی بیماریاں موجود تھیں۔جو اس وقت یا اس کے بعد آئندہ نسلوں کو لاحق ہونے والی تھیں۔یہی وجہ تھی کہ قرآن شریف نے کل شریعت کی تکمیل کی۔دوسری کتابوں کے نزول کے وقت نہ یہ ضرورت تھی نہ ان میں ایسی کامل تعلیم ہے۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 23، 24 مطبوعہ ربوہ) ގ حرکت دینے والا، تحریک کرنیوالا، اوصاف خوبیاں،خصائل باعث تحديد حد مقرر کرنا بد روش بری عادت عادات راسخه پختہ عادات عناصر پرست مختلف اشیاء کی پوجا کر نیو الے استیصال تباہ کرنا، قلع قمع کرنا