365 دن (حصہ دوم) — Page 190
درس روحانی خزائن 190 اگر حکومت کا رنگ نہ ہوتا، تو یہ کیونکر ثابت ہوتا کہ آپ واجب القتل کفارِ مکہ کو باوجود مقدرت انتقام کے بخش سکتے ہیں۔جنہوں نے صحابہ کرام اور حضور علیہ الصلوۃ والسلام اور مسلمان عورتوں کو سخت سے سخت اذیتیں اور تکلیفیں دی تھیں۔جب وہ سامنے آئے تو آپ نے فرمایا: لا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (یوسف:93) میں نے آج تم کو بخش دیا۔اگر ایسا موقع نہ ملتا تو ایسے اخلاق فاضلہ حضور کے کیونکر ظاہر ہوتے۔یہ شان آپ کی اور صرف آپ کی ہی تھی۔کوئی ایسا خُلق بتلاؤ جو آپ میں نہ ہو اور پھر بدرجۂ غایت کامل طور پر نہ ہو۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی: فصاحت کلامی خوش کلامی ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 85،84 مطبوعہ ربوہ) سینہ سپر سینہ تان کر مقدرت انتقام بدلہ لینے کی طاقت بدرجہ کفایت پوری طرح مکمل طور پر