365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 146 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 146

146 نے اطلاع کیوں نہ دی؟ لوگوں نے عرض کیا یہ بات تھی، یہ بات تھی۔راوی کہتے ہیں کہ لوگوں نے اس کی شان کو معمولی سمجھا۔آپ نے فرمایا مجھے اس کی قبر کا پتہ دو۔آپ اس کی قبر پر تشریف لے گئے اور اس پر نماز جنازہ ادا کی۔( بخاری کتاب الجنائز باب الصلاة على القبر بعد ما يدفن حديث نمبر 1337) حضرت عبد اللہ بن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی الکریم نے فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی جمعہ کے لئے آئے تو چاہیے کہ نہا کر آئے۔( بخاری کتاب الجمعه باب هل على من لم يشهد الجمعة غسل۔۔۔حديث نمبر 894)