365 دن (حصہ دوم)

by Other Authors

Page 126 of 225

365 دن (حصہ دوم) — Page 126

درس حدیث 126 درس حدیث نمبر 54 حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ كَانَ رَسُولُ الله الله إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ نَفَتَ فِي كَفَّيْهِ بِقُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ وَ بِالْمُعَوَّذَتَيْنِ جَمِيْعًا ثُمَّ يَمْسَحُ بِهِمَا وَجْهَهُ وَمَا بَلَغَتْ يَدَاهُ مِنْ جَسَدِه ( بخاری کتاب الطب باب النفث في الرقية حديث نمبر 5748) حضرت عائشہ بیان فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی علیکم جب اپنے بستر پر تشریف لے جاتے تو سورة قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ اور وہ دو سورتیں جو معوذتین کہلاتی ہیں یعنی قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ یہ سب اکٹھی پڑھ کر پھر دونوں ہاتھوں پر پھونکتے پھر ان ہاتھوں کو اپنے چہرہ مبارک پر پھیرتے اور اپنے جسد مبارک پر بھی جہاں تک ہاتھ پہنچتے۔اس حدیث کو پڑھ کر حضرت مصلح موعود کا ایک مصرع یاد آجاتا ہے کہ سؤوں تو تجھ کو دیکھ کر جاگوں تو تجھ پہ ہو نظر ہمارے نبی صلی اللی علم کے متعلق امام بخاری نے حضرت عائشہ سے روایت کی ہے کہ آپ صلی ا لم كَانَ يَذْكُرُ اللَّهَ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ (ابن ماجہ کتاب الطهارة وسننها باب ذكر الله عزوجل على الخلاء والخاتم في الخلاء حدیث نمبر 302) کہ آپ ہر وقت میں اللہ تعالیٰ کا ذکر فرماتے۔تو جیسا کہ اس حدیث میں ہے آپ مصلی یکم سونے سے قبل بھی اللہ تعالیٰ کا ذکر کر کے سوتے اور رات کو آنکھ کھلتی تو اللہ کا ذکر فرماتے۔تہجد کے لئے بیدار ہوتے تو اس وقت ذکر اللہ کرتے اس طرح ہر کام سے پہلے اور بعد اللہ کا ذکر کرنا آپ صلی للی کم کا معمول تھا۔سونے سے پہلے آپ صلی للی علم قرآن شریف کی آخری تین سورتیں پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر پھونک مار کر ان کو اپنے چہرہ اور جسد پر پھیر لیتے۔سورۃ قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ میں توحید کی کامل تعلیم ہے اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ میں تمام خارجی چیزوں کے شر سے بچنے کی دعا ہے اور قُل اعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ میں انسان کے نفس کے اندر جو خیالات اٹھتے ہیں ان کی برائیوں سے بچنے کے لئے دعا کی گئی ہے۔