365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 4 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 4

درس القرآن 4 رس القرآن نمبر 3 قرآن شریف کی پہلی سورۃ، سورۃ الفاتحہ جس میں صرف سات مختصر آیتیں ہیں کی ایک بہت بڑی خوبی، ایک زبر دست کمال یہ ہے کہ اس میں قرآن مجید کے تمام ضروری اور بڑے بڑے مضامین کی طرف اشارے موجود ہیں۔قرآن مجید کا سب سے ضروری اور سب سے اہم مضمون یہ ہے کہ اس میں بیان ہے کہ اس دنیا کا پیدا کرنے والا اور اس کا مالک ایک خدا ہے جس کا نام اللہ ہے۔اس اللہ میں کیا اچھی صفات پائی جاتی ہیں، اس کے کیا پیارے نام ہیں، اس میں کیا اچھائیاں اور خوبیاں پائی جاتی ہیں، وہ کیسا خوبصورت ہے ، کتنا مہربان ہے، کتنی شفقت کرنے والا ہے۔یہ سب باتیں پوری طرح قرآن شریف میں ملتی ہیں۔قرآن مجید کی کوئی سورت پڑھیں، کوئی صفحہ کھولیں، کسی رکوع کی بھی تلاوت کریں، ہر جگہ ہمیں خدا تعالیٰ کی یہ پیاری باتیں جن کو صفات حسنہ کہتے ہیں لکھی ہوئی ملیں گی۔قرآن مجید میں اللہ کی ایک سو چار صفات ت لکھی گئی ہیں اور سورۃ فاتحہ میں جس میں قرآن مجید کے تمام اہم مضامین کا خلاصہ درج ہے ان صفات میں سے چار صفات لکھی ہیں اور چار صفات باقی صفات پر چوٹی کا مقام رکھتی ہیں اس لئے عربی زبان میں ان کو ام الصفات کہتے ہیں یعنی یہ چار صفات تمام صفات میں ماں کا مقام رکھتی ہیں۔ان چار صفات میں سے پہلی رَبِّ الْعَلَمِينَ (الفاتحہ : 2) ہے یعنی اللہ تمام جہانوں کا پیدا کرنے والا اور ان کو ترقی دینے والا ہے کوئی چیز خواہ وہ آسمان کی ہو یازمین کی، پتھر ہو یا درخت ہو ، جانور ہو یا انسان ہو اللہ نے پیدا کی ہیں اور ان چیزوں کی ترقی اور فائدہ بھی اللہ کی بات ماننے میں ہے۔دوسری صفت الرَّحْمنِ (الفاتحہ : 3) ہے جس کے معنے ہیں کہ تمام وہ لوگ جن میں روح یا جان پائی جاتی ہے ان کے فائدہ کے لئے ، ان کی بھلائی کے لئے ، ان کی ترقی کے لئے اللہ نے ان لوگوں کی بغیر کسی دعا کے، بغیر کسی کوشش کے بغیر کسی محنت کے ، ان لوگوں کے فائدہ کے ، ان کے پیدا ہونے سے بھی پہلے بہت سی مفید چیزیں بنائی ہیں مثلاً آسمان، زمین، سورج، چاند ، بادل، بارش، پانی وغیرہ بے شمار چیزیں انسانوں کے لئے انسانوں کے پیدا ہونے سے پہلے اللہ نے مہیا کر دی ہیں۔