365 دن (حصہ اول) — Page 73
درس القرآن 73 سے جو ایسا کرے اس کی جزاء دنیا کی زندگی میں سخت ذلت کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے ؟ (مطلب یہ کہ تمہیں تو یہ اعتراض ہے کہ تم سے نبوت کا سلسلہ کیوں چھین لیا گیا مگر تم روحانی بلندی تو الگ رہی دنیا کی عزت کے بھی مستحق نہیں رہے) فرماتا ہے اور قیامت کے دن وہ سخت تر عذاب کی طرف لوٹائے جائیں گے۔اور اللہ اس سے غافل نہیں جو تم کرتے ہو۔فرماتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خریدی۔پس نہ ان سے عذاب کم کیا جائے گا اور نہ ہی وہ مدد دیئے جائیں گے۔