365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 31 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 31

درس القرآن 31 رس القرآن نمبر 26 وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحْتِ اَنَّ لَهُمْ جَنْتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِزْقًا قَالُوا هَذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهَا وَلَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجُ مطَهَّرَةٌ وَهُمْ فِيهَا خُلِدُونَ ( البقرة : 26) گزشتہ تین درسوں میں جو آیات پڑھی گئی تھیں ان کا یہ مضمون تھا کہ اے سب انسانو! اللہ کی عبادت کرو، اس سے محبت رکھو، اسی سے ڈرو اور اسی کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو۔لیکن اگر تمہیں ہمارا یہ حکم پسند نہیں آتا، تمہیں اس بارہ میں کوئی شک شبہ ہے تو آسان بات ہے کہ پھر اتنی اچھی تعلیم جیسی تعلیم تم بھی لے آؤ اور اپنے مددگاروں سے مدد لے کر بنالو۔مگر تم یاد رکھو کہ یہ کام تم نہ کرو گے، نہ کر سکو گے تو پھر جو اصلاح کا تکلیف دہ ذریعہ تمہارے لئے تیار کیا گیا ہے اس سے ڈرو۔آج کی آیت میں اس کا دوسرا پہلو بیان فرمایا ہے کہ تم سے جو لوگ اس خوبصورت تعلیم کو مانیں گے ، مگر صرف مانیں گے نہیں بلکہ اس کے مطابق اچھے کام کریں گے ان کو وَبَشِّرِ الَّذِينَ امَنُوا وَ عَمِلُوا الصلحت اے نبی صلی الله علم ان کو خوشخبری دو بشارت دو جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک کام کئے۔اَنَّ لَهُمْ جَنْتٍ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ اس کے نیچے نہریں بہتی ہیں یعنی جس طرح باغات کے درخت پانی سے پھلتے پھولتے ہیں اس لئے ان ایمان لانے والوں کا ایمان ان کے اچھے نیک کاموں کی نہروں سے پھلتا پھولتا ہے اور یہ پھل ان کو ملیں گے كُلَّمَا رُزِقُوا مِنْهَا مِنْ ثمرة ذگا جب کبھی ان باغوں میں ان کو کوئی پھل رزق کے طور پر ملے گا۔قَالُوا هُذَا الَّذِي رُزِقْنَا مِن قَبل کہ یہ وہ پھل ہیں جو ہمیں پہلے دیئے گئے ہیں یعنی وہ ایمان اور اچھے اور نیک اعمال جن کی اللہ کے فضل سے ہمیں توفیق ملی تھی۔وَاتُوا بِهِ مُتَشَابِهًا اور ان کو اس سے ملتا جلتا دیا جائے گا اور وہ ان باغات میں اکیلے نہیں ہوں گے کہ تنہائی محسوس کریں۔وَ لَهُمْ فِيهَا أَزْوَاجٌ مُطَهَّرَةٌ ان کے لئے ان باغات میں جوڑے ہوں گے مگر نہایت پاکیزہ اور ان کو یہ ڈر بھی نہیں ہو گا کہ یہ انعام کل ختم ہو جائیں گے وَهُمْ فِيهَا خَلِدُونَ اور وہ ان میں ہمیشہ رہتے چلے جائیں گے۔