365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 188 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 188

درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 27 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔188 " پہلا مقصد آنحضرت صلی اللہ ﷺ کا عرب کی اصلاح تھی اور عرب کا ملک اُس زمانہ میں ایسی حالت میں تھا کہ بمشکل کہہ سکتے ہیں کہ وہ انسان تھے۔کو نسی بدی تھی جو ان میں نہ تھی۔اور کو نسا شرک تھا جو ان میں رائج نہ تھا چوری کر ناڈا کہ مارنا ان کا کام تھا اور ناحق کا خون کرنا ان کے نزدیک ایک ایسا معمولی کام تھا جیسا کہ ایک چیونٹی کو پیروں کے نیچے کچل دیا جائے۔یتیم بچوں کو قتل کر کے اُن کا مال کھا لیتے تھے۔لڑکیوں کو زندہ بگور کرتے تھے۔زناکاری کے ساتھ فخر کرتے اور علانیہ اپنے قصیدوں میں اُن گندی باتوں کا ذکر کرتے تھے۔شراب خواری اُس قوم میں اس کثرت سے تھی کہ کوئی گھر بھی شراب سے خالی نہ تھا اور قمار بازی میں سب ملکوں سے آگے بڑھے ہوئے تھے۔حیوانوں کی عار تھی اور سانپوں اور بھیڑیوں کی ننگ۔پھر جب ہمارے نبی صلی علی یکم ان کی اصلاح کے لئے کھڑے ہوئے اور اپنی باطنی توجہ سے ان کے دلوں کو صاف کرنا چاہا تو اُن میں تھوڑے ہی دنوں میں ایسی تبدیلی پیدا ہو گئی کہ وہ وحشیانہ حالت سے انسان بنے اور پھر انسان سے مہذب انسان۔اور مہذب انسان سے باخدا انسان۔“ مشکل الفاظ کے معانی: پیغام صلح روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 463،464) زنده بگور زندہ دفن کرنا، زندہ قبر میں ڈال عار شرم، عیب دینا