365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 7 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 7

درس القرآن 7 لئے وہ علم حاصل کرتے ہیں۔خدا غفور الرحیم ہے بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے۔وہ بھی لوگوں کو معاف کرتے اور ان پر رحم کرتے ہیں۔اس طرح عبادت کے معنے محبت کرنا بھی ہیں اور ڈرنا اور احترام کرنا بھی ہیں یعنی جو لوگ اللہ کی عبادت کرتے ہیں وہ سب سے بڑھ کر اللہ سے محبت کرتے ہیں، پیار کرتے ہیں، اس کی مرضی پر چلتے ہیں اس کی نافرمانی سے ڈرتے ہیں اس کی سزا کا ڈر اپنے دل میں رکھتے ہیں اور کوئی ایسا کام نہیں کرتے جو اس کی ناراضگی کا باعث ہو۔