365 دن (حصہ اول) — Page 5
درس القرآن 5 تیسری صفت الرَّحِيمِ (الفاتحہ : 3) ہے کہ اللہ نے جو چیزیں انسان کے فائدہ کے لئے پیدا کی ہیں اگر انسان دعا کرے، محنت کرے، کوشش سے کام لے تو اللہ کی صفت رحیمیت اس پر انسان کو بہت اچھا بدلہ دیتی ہے اور بار بار دیتی ہے۔چوتھی صفت ملِكِ يَوْمِ الدِّينِ (الفاتحہ : 4) ہے یعنی جزا سزا کے دن کا مالک ہے یعنی انسان کی زندگی اس دنیا پر ختم نہیں ہوتی بلکہ موت کے بعد اس کی ایک نئی زندگی شروع ہوتی ہے اور اللہ جو جزا سزا کے دن کا مالک ہے انسان کو اس کے اچھے برے اعمال کا بدلہ دیتا ہے۔