365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 79 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 79

درس القرآن 79 رس القرآن نمبر 65 قُلْ إِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللهِ خَالِصَةً مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوْا الْمَوْتَ إن كُنتُم صُدِقِينَ وَ لَنْ يَتَمَنَّوْهُ أَبَدًا بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالظَّلِمِينَ وَلَتَجِدَنَّهُمْ أَحْرَصَ النَّاسِ عَلَى حَيوةٍ وَمِنَ الَّذِيْنَ اَشْرَكُوا يَوَدُّ أَحَدُهُمْ لَوْ يُعَمَّرُ أَلْفَ سَنَةٍ وَمَا هُوَ بِمُزَحْزِحِهِ مِنَ الْعَذَابِ أَنْ يُعَمَّرَ وَاللهُ بَصِيرٌ بِمَا يَعْمَلُونَ (البقرة:9795) بنی اسرائیل کی سرکشیوں اور نافرمانیوں کا ذکر چل رہا ہے اور ان آیات میں اس کا ایک اور پہلو بیان ہے وہ یہ کہ بنی اسرائیل میں یہ خیال راسخ تھا کہ ہم خدا کی چنی ہوئی قوم ہیں۔نبوت بھی ہم میں ہے۔شریعت بھی ہمیں دی گئی ہے۔ساری دنیا میں عزت و فضیلت کا مقام صرف ہمیں حاصل ہے اور دنیا تو دنیا آخرت کا گھر بھی ہمارے لئے ہو گا، فرماتا ہے قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْآخِرَةُ عِنْدَ اللهِ خَالِصَةً مِنْ دُونِ النَّاسِ تم کہو کہ اگر اللہ کے نزدیک آخرت کا گھر بھی سب لوگوں کو چھوڑ کر تمہارے لئے ہے فتمنوا الموت تو موت کی تمنا کرو مطلب یہ کہ اگر آدمی ایک رڈی مقام پر ہو مگر ایک اور اچھا اور اعلیٰ اور خوبصورت اور ہر قسم کی نعمتوں سے بھرا ہوا اور مقام موجود ہو تو لازما یہ رڈی مقام والا آدمی اچھے مقام میں جانے کی خواہش کرے گا اور اس کے لئے کوشش کرے گا۔اب اگر تمہیں خیال ہے کہ تم بحیثیت نسل و قوم مرتے ہی جنت کے مستحق ہو تو اس تکلیف دہ دنیا میں رہنے کے بجائے ذرا خواہش تو کرو کہ ہم مر کر اگلے جہان چلے جائیں۔کیونکہ یہ تو دنیا بھی جانتی ہے کہ یہودی قوم سب لوگوں سے زیادہ دنیا میں لمبی عمر پانے کی خواہش مند ہے۔فتمنوا المَوت کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ پھر مسلمانوں سے مباہلہ کر لو اگر تمہیں یہ یقین ہے کہ تم مرتے ساتھ ہی جنت میں جاؤ گے تو تم مسلمانوں سے مباہلہ کر کے تم اپنے خیال اور خواہش کے مطابق اسلام کو بھی شکست دے دو گے۔خود بھی جنت میں جاسکتے ہو مگر فرماتا ہے یہ کبھی موت کی خواہش یا موت کے لئے مباہلہ نہیں کریں گے۔وَ کن يتمنون ابد اوہ ہر گز کبھی اس کی تمنا نہ کریں گے بِمَا قَدَّمَتْ أَيْدِيهِمْ بوجہ ان کاموں کے جو ان کے ہاتھوں نے آگے بھیجے ہیں وَاللهُ عَلِيمٌ بِالظلمین اور اللہ ظالموں کو خوب جانتا ہے