365 دن (حصہ اول) — Page 65
درس القرآن 65 اسرائیل کے دل پتھر کے ہو گئے ثُمَّ قَسَتْ قُلُوبُهُمْ مِنْ بَعْدِ ذلِكَ پھر تمہارے دل اس واقعہ کے بعد سخت ہو گئے عیسی بن مریم کو صلیب دینے سے پہلے جو کچھ نرمی تھی وہ بھی جاتی رہی فمی كَالْحِجَارَةِ اَوْ اَشَدُّ قَسوَةٌ گویاوہ پتھر کی طرح ہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت۔وَإِنَّ مِنَ الْحِجَارَةِ لَمَا يَتَفَجَّرُ مِنْهُ الأَنْهرُ جبکہ پتھروں میں سے بعض ایسے ہیں جن سے نہریں پھوٹ پڑتی ہیں وَإِنَّ مِنْهَا لَمَا يَشَقَّقُ فَيَخْرُجُ مِنْهُ الْمَاءُ اور ان میں سے ایسے بھی ہیں کہ پھٹ جائیں تو ان میں سے پانی نکلتا ہے وَاِنَّ مِنْهَا لَمَا يَهْبِطُ مِنْ خَشْيَةِ اللَّهِ ان میں ایسے بھی ہیں جو اللہ کے ڈر سے گر پڑتے ہیں وَمَا اللهُ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعْمَلُونَ اور اللہ اس سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔