365 دن (حصہ اول) — Page 25
درس القرآن 25 سے بچانے والا تو صرف خدا ہی ہے جو کافروں کو گھیرے ہوئے ہے۔ان آیات میں دو قسم کے کمزور ایمان والوں کا ذکر ہے ایک تو پکے منافق ہیں جو زبان سے اپنے آپ کو مومن کہتے ہوئے نہیں تھکتے مگر دل میں پختہ انکار کرنے والے ہیں، ان کا ذکر پہلی آیت میں ہے اور ان کے متعلق کہا کہ ان کے نور کو اللہ لے گیا اور اس آیت میں ایسے لوگوں کا ذکر ہے جو اسلام کی مفید بارش سے فائدہ بھی اٹھانا چاہتے ہیں مگر اپنی بزدلی اور کمزوری کی وجہ سے ابتلاؤں اور امتحانوں سے ڈرتے بھی ہیں اور ان سے بچنے کے لئے ایسی کوششیں کرتے ہیں جو کارآمد نہیں۔