365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 202 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 202

درس روحانی خزائن 202 خدا نے میں یہ حکم دیا ہے کہ ہم خواہ نخواہ بغیر ثبوت کسی جرم کے ایسے انسان کو کہ نہ ہم اُسے جانتے ہیں اور نہ وہ ہمیں جانتا ہے غافل پا کر چھری سے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں یا بندوق سے اس کا کام تمام کریں کیا ایسا دین خدا کی طرف سے ہو سکتا ہے جو یہ سکھاتا ہے کہ یونہی بے گناہ بے جرم بے تبلیغ خدا کے بندوں کو قتل کرتے جاؤ اس سے تم بہشت میں داخل ہو جاؤ گے۔“ گورنمنٹ انگریزی اور جہاد روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 11) مشکل الفاظ کے معانی: شامت اعمال گناہوں کی سزا صریح کھلا، سامنے نظر آنے والا عوام کالانعام عام لوگ جو مثل چارپایوں کے ہیں، فیر یعنی بالکل ساده فائر، Fire