365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 187 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 187

187 درس روحانی خزائن پھر مدینہ پر چڑھائی کر کے گئے ، تو اللہ تعالیٰ نے اُن کے حملہ کو روکنے کا حکم دیا، کیونکہ اب وہ وقت آگیا تھا کہ اہل مکہ اپنی شرارتوں اور شوخیوں کی پاداش میں عذاب الہی کا مزہ چکھیں ، چنانچہ خدا تعالیٰ نے جو پہلے وعدہ کیا تھا، کہ اگر یہ لوگ اپنی شرارتوں سے باز نہ آئیں گئے ، تو عذاب الہی سے ہلاک کئے جائیں گئے ، وہ پورا ہوا۔خود قرآن شریف میں ان لڑائیوں کی یہ وجہ صاف لکھی گئی أَذِنَ لِلَّذِيْنَ يُقْتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرُ الَّذِينَ أَخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٌّ ( الحج : 40،41) یعنی ان لوگوں کو مقابلہ کی اجازت دی گئی۔جن کے قتل کے لیے مخالفوں نے چڑھائی کی (اس لیے اجازت دی گئی) کے پر ظلم ہوا ہے۔اور خدا تعالیٰ مظلوم کی حمایت کرنے پر قادر ہے۔یہ وہ مظلوم ہیں جو ناحق اپنے وطنوں سے نکالے گئے۔ان کا گناہ بجز اس کے اور کوئی نہ تھا کہ اُنہوں نے کہا کہ ہمارارت اللہ ہے یہ وہ آیت ہے جس سے اسلامی جنگوں کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔“ اُن پر ( ملفوظات جلد دوم صفحہ 70،71 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ کے معانی: نظیریں مثالیں جہات اطراف مورد اعتراض اعتراض کی جگہ ، نشانہ نوامیس الہیہ اللہ تعالیٰ کے احکامات، قوانین الہی