365 دن (حصہ اول) — Page 110
درس حدیث 110 اس حدیث میں خاص طور پر ذکر ہے کہ اچھا مسلمان دوسرے مسلمانوں کو اپنے ہاتھ اور زبان سے دکھ نہیں دیتا کیونکہ ایک مسلمان کو جو مسلمانوں کے محلہ میں رہتا ہے روز مرہ زیادہ واسطہ مسلمانوں سے پڑتا ہے مگر جس طرح ہمارا اللہ تمام جہانوں کا رب ہے جس طرح ہمارے نبی صلی ای کم تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں اسی طرح ایک مسلمان بھی دنیا کے تمام لوگوں کی ہمد ردی اور غمخواری کرتا ہے۔