365 دن (حصہ اول) — Page 99
درس القرآن 99 وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ کہ مشرق اور مغرب خدا کے ہیں، خدا کی تخلیق ہیں، وہی بتا سکتا ہے کہ اب کس طرف رخ کر کے عبادت کی جائے۔عبادت تو خدا کی کرنی ہے نہ کہ ان کے خود ساختہ قبلوں کی۔خدا کے حکم کے موافق أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللهِ تم جدھر بھی رخ کرو گے خدا کا چہرہ ادھر ہی ہو گا۔خدا کی توجہ اور اس کی رضا تمہاری پیشوائی کرے گی اور تمہاری عبادت قبول فرمائے گی۔اِنَّ اللهَ وَاسِعٌ عَلِیمٌ یہ قبلہ کی تبدیلی اللہ تعالیٰ کی صفت واسع کا نتیجہ ہے کیونکہ تمہاری مساجد اور تمہارے قبلے صرف محدود قوموں اور محدود وقتوں کے لئے تھے۔اسلام کے ذریعہ ایک عالمگیر ضابطہ حیات نازل کیا جا رہا ہے۔خدا تعالیٰ کا لا محدود علم ایک ایسی کتاب اور ایک ایسا نبی صلی علیکم بھیج رہا ہے جو تمام قوموں، تمام علاقوں، تمام رنگوں، تمام نسلوں، تمام زمانوں کے لئے ہے۔