365 دن (حصہ اول)

by Other Authors

Page 90 of 208

365 دن (حصہ اول) — Page 90

درس القرآن 90 ان کا نمونہ قرآن کریم کی اس آیت میں دکھایا گیا ہے کہ يَسْتَلْكَ أَهْلُ الْكِتَبِ أَنْ تُنَزِّلَ عَلَيْهِمْ كِتبًا مِنَ السَّمَاءِ فَقَدْ سَاَلُوا مُوسَى أَكْبَرَ مِنْ ذَلِكَ فَقَالُوا اَرِنَا اللهَ جَهْرَةً ( النساء : 154 ) یعنی یہ اہل کتاب تجھ سے سوال کرتے ہیں کہ تو آسمان سے ان پر ایک کتاب اتار کر لے آئے۔یہ سوال تو انہوں نے پھر بھی کم کیا ہے۔حضرت موسیٰ علیہ السلام سے تو اس سے بھی بڑا سوال کیا گیا تھا۔اور کہا گیا تھا کہ تو خدا کو پکڑ کر ہمارے سامنے لے آتب ہم ایمان لائیں گے۔اسی طرح تورات پر نظر ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل حضرت موسیٰ علیہ السلام سے بات بات پر سوال کیا کرتے تھے۔“ ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحہ 108-109 مطبوعہ ربوہ)