365 دن (حصہ اول) — Page 30
درس القرآن 30 رس القرآن نمبر 25 فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا وَ لَنْ تَفْعَلُوا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ أُعِدَّتُ لكفِرِينَ (البقرة : 25) اس آیت سے پہلے تین آیات میں مضمون بیان فرمایا تھا کہ اے دنیا بھر کے انسانو! تم اللہ کی عبادت کرو۔اس کے سامنے جھکو، اسی سے محبت کرو، اسی کا خوف اپنے دل میں رکھو ساری اچھی صفات اللہ میں ہیں تم اس کی صفات اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کرو۔اگر تمہیں اس حکم کے بارہ میں کوئی شک ہے اگر تم سمجھتے ہو کہ یہ تعلیم (نعوذ باللہ) اچھی نہیں تو ہم نے اپنے اس عبادت کرنے والے بندے پر جو یہ تعلیم اتاری ہے اس جیسی کوئی تعلیم لا کر دکھاؤ اپنے مددگاروں سے مدد لے لو اگر تم اپنے اس دعویٰ میں سچے ہو۔اب اس آیت میں فرمایا کہ فَإِن لَّمْ تَفْعَلُوا اگر تم ایسانہ کر سکو وَ لَنْ تَفْعَلُوا اور ہر گز ایسا نہیں کر سکو گے فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِي وَقُودُهَا النَّاسُ وَالْحِجَارَةُ تو اس آگ سے ڈرو اور بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں أُعِدَّتْ لِلْكَفِرِينَ اور وہ انکار کرنے والوں کے لئے تیار کی گئی ہے۔اس آیت میں پورے زور سے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم ہماری یہ بات اگر ماننے کے لئے تیار نہیں کہ صرف اللہ کی عبادت کرو حقیقی محبت صرف اللہ سے کرو حقیقتا صرف اسی سے ڈرو اور اس کی صفات اچھی ہیں، پیارے پیارے اسی کے نام ہیں، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ، تو اگر یہ تعلیم تمہیں پسند نہیں تو اس سے بہتر نہیں تو اس جیسی کوئی تعلیم لا کر دکھاؤ، کسی سے مدد لے لو۔اپنے معبدوں کو ، اپنے مدد گاروں کو بلالو لیکن یا درکھو کہ تم یہ کوشش بھی کروگے تو اس میں کامیاب نہیں ہو سکو گے۔کبھی تم قرآن جیسی تعلیم نہیں لا سکو گے۔تو پھر جو اس انکار کا لازمی نتیجہ ہے کہ تمہاری اصلاح کے لئے جو آگ اللہ نے تیار کی ہوئی ہے اس سے کس طرح بچو گے۔دیکھیں قریباً 15 سو سال سے اللہ نے قرآن کے بارہ میں یہ چیلنج دیا ہوا ہے کہ اس جیسی کتاب کی کوئی سورۃ بنا کر دکھاؤ مگر کوئی نہ بناسکا۔