365 دن (حصہ اول) — Page 177
درس روحانی خزائن 177 پیار پیدا ہو جاتا ہے۔جس نیکی کو دوسرے لوگ بڑی مشقت اور بوجھ سمجھ کر کرتے ہیں۔یہ ایک لذت اور سرور کے ساتھ اس کو کرنے کی طرف دوڑتا ہے۔جیسے لذیذ چیز بچہ بھی شوق سے کھالیتا ہے۔اسی طرح جب خدا تعالیٰ سے تعلق ہو جاتا ہے اور اس کی پاک رُوح اس پر اترتی ہے۔پھر نیکیاں ایک لذیذ اور خوشبو دار شربت کی طرح ہوتی ہیں۔وہ خوبصورتی جو نیکیوں کے اندر موجود ہے اس کو نظر آنے لگتی ہے اور بے اختیار ہو ہو کر ان کی طرف دوڑتا ہے۔بدی کے تصور سے بھی اُس کی رُوح کانپ جاتی ہے۔66 ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 466 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ کے معانی: ترک شہر برائی کو چھوڑنا تعزیرات ہند ہندوستان کے فوجداری قوانین افاضہ خیر بھلائی کو بڑھانا احْكُمُ الْحَاكِمِينَ حاکموں سے زیادہ مضبوط ، حاکم اعلیٰ مدارج درجے