دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 89 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 89

89 اگر مرزا صاحب کا فر ہیں تو گنگوہی انبیٹھی ، تھانوی صاحبان بھی ضرور کا فر ہیں۔اور اگر یہ نہیں تو وہ بھی نہیں۔دیو بندی : آپ اپنی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔کیا مرزا نے حضور صلی سیستم کے خاتم النبین ہونے سے انکار نہیں کیا۔کیا ایسا شخص کا فرنہیں؟ قادیانی : جی جناب مرزا صاحب نے خاتم النبین ہونے سے انکار نہیں کیا بلکہ اس کے عجیب معنی بتائے ہیں وہ فرماتے ہیں خاتم النبیین کے معنی لوگ تو یہ سمجھتے ہیں کہ سب سے پچھلے نبی۔یہی معنی لینا صحیح نہیں بلکہ خاتم النبیین کے معنی ہیں نبیوں کی مہر۔مہر کی وجہ سے فرمان شاہی کا اعتبار ہوتا ہے اور جس فرمان شاہی پر مہر نہ ہو اُس کا اعتبار نہیں کیا جاتا۔تو خاتم النبیین کے یہ معنی ہیں کہ حضور علیہ الصلواۃ علیہ السلام بالذات نبی ہیں یعنی حضور کو خود اللہ نے بغیر کسی واسطہ اور وسیلہ کے نبوت عطا فرمائی اور حضور کے سوا اور جتنے بھی نبی ہونگے سب کو حضور کے طفیل سے نبوت ملے گی۔تو اور سب نبی بالعرض ہونگے۔تو اب جو شخص یہ دعوی کرے کہ مجھ کو بغیر حضور کے واسطہ کے نبوت ملی وہ جھوٹا ہے اور جو شخص یہ دعوی کرے کہ میں حضور کا غلام ہوں مجھ کو حضور کے طفیل سے نبوت ملی ہے تو وہ سچا ہے۔خاتم النبین کے اگر یہ معنی لئے جائیں جو مرزا صاحب نے بیان فرمائے ہیں تو حضور کا خاتم النبیین صرف انبیائے سابقین کے اعتبار سے خاص نہیں ہوگا بلکہ اگر حضور کے زمانہ میں بھی بلکہ اگر حضور کے بعد بھی ایک نہیں لاکھوں نبی پیدا ہوں تو پھر بھی حضور کا خاتم النبیین ہونا ویسا ہی باقی رہتا ہے اور حضور اگلے پچھلے تمام نبیوں کے خاتم یعنی مہر ہونگے۔یہ وہی مضمون ہے جو دیو بندی گروہ کے نانوتوی جی نے اپنی تحذیرالناس