دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 67 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 67

90 67 باب نمبر 5 تحذير الناس کی الاسٹک جیسے آجکل کی متداول Wrestling میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب ایک پہلوان کسی عضو سے زخمی ہو جائے تو پھر مد مقابل پہلوان اپنی ساری کوشش اسی پر لگا دیتا ہے کہ وہ ہر ضرب اسی زخمی حصے پر لگائے تا کہ پہلوان کو جلد سے جلد چت کر سکے۔یہی حال ہمیں بریلوی اور دیوبندی فرقہ جاتی لڑائی میں اس مرحلے پر نظر آتا ہے۔مولوی احمد رضا خان صاحب نے حرم میں دیو بندی حلقہ کے جس حصے پر ضرب لگائی تھی آنے والے دنوں میں محققین بریلویت نے اسی پر مشق ستم جاری رکھی اور یوں تحذیر الناس کی الا سٹک کا ایک سرا کھینچ کر انگریز انٹیلی جنس اور ڈپٹی کمشنر بٹالہ سے باندھ دیا تو دوسرا بانی جماعت حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام سے۔چنانچہ مشہور بریلوی عالم دین صاحبزادہ محمد شوکت علی چشتی نظامی ایم۔اے بانی مرکزی جماعت غریب نواز پاکستان نے جامعہ مسجد تو کلیہ فیصل آباد سے تحذیر الناس کے پس منظر کو اس طرح سے بیان فرمایا۔" (1869 میں انگریزوں نے ایک کمیشن لندن سے ہندوستان بھیجا تا کہ وہ انگریز کے متعلق مسلمانوں کا مزاج معلوم کرے اور آئندہ کے لئے مسلمانوں کو رام کرنے کے لئے تجاویز مرتب کرے) اس ( کمیشن کی ) رپورٹ کے مطابق انگریزوں کو یقین ہو گیا کہ جب تک کسی شخص کو نبوت کے مقام پر فائز نہیں کرادیا جاتا ہم اپنے پروگرام میں کلی طور پر کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔لہذا کسی شخص کو نبوت