دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 34 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 34

34 گاندھی ،عبدالشکور لکھنوی ، احمد سعید شبیر احمد عثمانی ، عطاء اللہ شاہ بخاری، فرقہ احرار اشرار بھی فرقہ نیچریت کی ایک شاخ ہے اس نا پاک فرقے کے یہ بڑے بڑے مکلمبین (کتے ) یہ ہیں۔“ ( تجانب اہل السنۃ ، صفحہ 160 بحوالہ اعلیٰ حضرت ، حیات اور کارنامے صفحہ 27) مولوی احمد رضا خان كوارض حجاز میں سزا دلوانے کا پروگرام برصغیر پاک و ہند کے طول و عرض میں بریلوی اور دیوبندیوں کی کفر و اسلام کی یہ جنگ بڑی مستقل مزاجی اور گرم جوشی جاری تھی کہ اسی دوران 1905ء کے حج کا موسم آن پہنچا۔مولوی احمد رضا خاں صاحب نے حج کے لئے حجاز عازم سفر ہونے کا پروگرام بنایا تو دیو بندیوں نے اُن کے پیچھے پیچھے مولوی خلیل احمد سہارن پوری کو بھجوانے کا پروگرام تیار کر لیا۔اور اس دوران ایک طویل محضر نامہ تیار کر کے بہت سے لوگوں کے دستخط بھی لے لئے جس میں درج تھا کہ فلاں بن فلاں شہر کا رہنے والا ہے جو آج کل حجاز میں ہے۔یہ شخص اعلیٰ درجے کا خواہش نفسانی اور بدعات میں مبتلا ہے۔تمام مسلمانوں ،خصوصاً علمائے کرام اور بزرگان دین کو فاسق اور گمراہ کہتا پھر رہا ہے اور لوگوں میں ان حضرات کے بارے میں نفرت پھیلاتا رہتا ہے اب تک اس نے سینکڑوں علمائے کرام کی تکفیر اور سب و شتم میں رسالے لکھ ڈالے ہیں۔غلط عقائد لوگوں میں پھیلاتا رہتا ہے ہر گھر میں اس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔عقائد علمائے دیوبند اور حسام الحرمین مصنفین مولوی خلیل احمد ، مولوی حسین احمد مدنی ، مولوی منظور احمد نعمانی ،مولوی تقی عثمانی صفحہ 25، دارالاشاعت اردو بازار کراچی نمبر 1) مشہور دیوبندی مولوی حسین احمد مدنی پہلے ہی سے حجاز میں مستقل سکونت رکھتے تھے جبکہ شیخ محمد معصوم صاحب نقشبندی رامپوری اور مولوی منور علی صاحب دیو بندی شریف مکہ کے مشیروں میں شامل تھے۔شیخ محمد معصوم صاحب نے اس محضر نامے کو آفندی عبدالقادر شیبی کنجی بردار خانہ کعبہ کے ذریعہ شریف مکہ تک پہنچوا دیا۔شریف مکہ نے اس محضر نامے کو پڑھتے ہی مولوی احمد رضا خاں صاحب کی گرفتاری کے احکامات صادر فرما دیئے اور یوں مولوی صاحب کو گرفتار کر کے قید میں ڈال دیا گیا۔