دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 88 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 88

88 دیوبندی: آپ کے مرزا کا کوئی ایک کفر ہے۔جی اُس نے تو سینکڑوں(۔۔۔نا مناسب الفاظ ہیں۔۔۔) قادیانی : پھر میں کہتا ہوں آپ غصہ کیوں فرماتے ہیں مرزا صاحب کا کوئی ایک کفر بتائیے؟ دیو بندی : اب یہی دیکھئے کہ مرزا قادیانی نے اپنے رسالہ دافع البلاء ص 15 پر لکھا ہے خدا ایسے شخص ( یعنی عیسی ) کو کس طرح دوبارہ دنیا میں لا سکتا ہے جس کے پہلے ہی فتنے نے دنیا کو تباہ و برباد کر دیا۔دیکھئے اس عبارت میں مرزا نے اللہ تعالیٰ کو عیسی کے دوبارہ دنیا میں لانے سے عاجز بتایا۔قادیانی : اگر خدا کو عاجز بتانا کفر ہے آپ کے مولوی رشید احمد گنگوہی نے خدا کو جھوٹا لکھا ہے اگر مرزا صاحب کا فر ہیں تو آپ کے گنگوہی جی بھی کافر ہیں اور گنگوہی مسلمان ہیں تو مرزا صاحب بھی مسلمان ہیں۔دیو بندی : ( جواب سے عاجز آکر ) اب یہی دیکھئے کہ مرزا قادیانی نے حضرت عیسی کی سخت تو بینیں کی ہیں قادیانی: اگر مرزا صاحب نے عیسی کی تو ہینیں کی ہیں تو دیو بندیوں نے تو محمد رسول اللہ صلی شما ایلم کی سخت گستاخیاں کی ہیں آپ کے گنگوہی جی نے براہین قاطعہ ص 55 دارالاشاعت کراچی پر حضور کے علم کو شیطان کے علم سے کم لکھا ہے۔آپ کے پیر تھانوی جی نے تو حفظ الایمان ص 13 قدیمی کتب خانہ کراچی پر حضور کے علم کو بچوں پاگلوں جانوروں اور چار پائیوں کے مثل لکھا ہے اور اس کے سوا بھی بہت عبارتیں ہیں اگر عیسی کی تو ہین کفر ہے تو محمد رسول اللہ صلی لا یت کی تو ہین بھی کفر ہے۔