دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 81
81 پہلی اور تیسری بات تقریباً ایک ہی طرح ہے۔ہم اس پر کلام کر کے آگے چلتے ہیں۔پهرتويه درجن بهر بریلوی سرتاج علماء بھی مؤيد قادیان ہیں۔۔۔۔۔۔دیوبندی جواب جو نبوت آپ کو شروع ہی سے ملنا مانے وہ خاتم الانبیاء نہیں مان سکتا یا اس صورت میں آپ خاتم الانبیاء نہیں بن سکتے۔تو وہ آدمی آپ کے فتوے سے ختم نبوت کا منکر ہوا تو پھر لیجئے: ان کتابوں کے مصنفین اور مویدین اور مصدقین جو تقریباً نصف صد سے زائد بریلوی اکابر علماء ہیں وہ سب ختم نبوت کے منکر ٹھہرے۔1- خلاصة الكلا مولوی عطا محمد نقشبندی 2۔نبوت مصطفی ہر آن ہر لحظہ پروفیسر عرفان قادری 3۔نبوت مصطفی اور عقیدہ اکابر علماء امت مفتی نذیر احمد سیالوی 4 - تنبيهات مولوی عبدالمجید خان سعیدی 5۔اہم شرعی فیصلہ پیر محمد چشتی 6 تجلیات علمی فی رد نظریات سلوی مفتی محمود حسین شائق 7 توضیحات قاضی محمد عظیم نقشبندی 8۔نبی الانبياء والمرسلين سید ذاکر حسین شاہ سیالوی یہ سب کے سب اس پر مصر ہیں کہ آپ علیہ السلام کو نبوت آدم علیہ السلام کی پیدائش سے پہلے ملی۔تو کیا یہ سب منکرین ختم نبوت ہیں؟ اگر ہیں تو بتا ئیں ورنہ جھوٹ بولنے کی وجہ سے لعنت کا طوق آپ پر ہے۔دوسری بات یہ تھی کہ آپ علیہ السلام کو شروع ہی سے خاتم الانبیاء مان لینا مولا نا نانوتوی کے کلام سے متفق ہونا ہے۔اب دیکھیے کیا ہوتا ہے : آپ کے شارح بخاری مولوی محمود رضوی لکھتے ہیں : حضور نے فرمایا! خاتم الانبیاء اس وقت سے ہوں جب کہ آدم آب وگل میں تھے۔(مسند احمد، ج 4، صفحہ 127 ، دین مصطفی صلا لا ا سلام ، صفحہ 85)