دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 66 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 66

66 نانوتوی صاحب کی بھی تکفیر کیوں نہیں کرتے جب کہ عقیدہ مشترک ہے۔۔۔اگر نانوتوی صاحب نے کفر نہیں کیا تو مرزا صاحب کو دیوبندی حضرات کا فر کیوں کہتے ہیں؟؟ چونکہ ختم نبوت کے نانوتوی صاحب اور مرزا صاحب ایک جیسے مخالف ہیں اس لئے علمائے اہل سنت دونوں کی تکفیر کرتے ہیں لیکن دیوبندی حضرات مرزا صاحب کی تکفیر کے بارے میں اتفاق کرتے ہیں اور نانوتوی کی تکفیر پر لڑنے مرنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔یہ ایک عجیب معاملہ ہے کہ قادیان کا رہنے والا ختم نبوت کا انکار کرے تو دیوبندی حضرات بھی اس کی تکفیر پر متفق لیکن نانو تہ کا باشندہ عقیدہ ختم نبوت کا انکار کرے تو دیو بندی حضرات کے نزدیک وہ کافر ہونے کی بجائے حجتہ الاسلام قرار پاتا ہے یہ کیا دھرم ہے؟ التنوير لدفع ظلام التحذیر یعنی مسئله تکفیر ص (41) دیوبندی احمدیوں کے مخالف کیوں؟۔۔مولانا اوکاڑوی ص 41 پر مولوی غلام علی صاحب نے دیوبندیوں کی ختم نبوت کے نام پر بہت سی تحاریک کا بھی زیر عنوان۔۔دیو بندی مرزائیوں کے کیوں مخالف ہیں؟۔۔جائزہ لیا ہے اب دیوبندی مرزائیوں کے اس لئے مخالف ہیں کہ اجرائے نبوت کے لئے میدان تو انہوں نے صاف کیا تھا اور دعویٰ قادیانی نے کر لیا۔چنانچہ قادیانی بھی اپنی کتب و رسائل میں دیو بندیوں کو ان عبارات سے خاموش کرا دیتے ہیں کہ جب نانوتوی صاحب کے نزدیک جس کو تم پیش خویش بہت کچھ مانتے ہو اس کے نزدیک حضور علیہ السلام کے بعد نبی پیدا ہو جائے تو خاتمیت محمدی میں کوئی فرق نہیں آتا تو مرزا صاحب نے کیا قصور کیا ہے۔ہاں تم نے حضور کے بعس نبی کا پیدا ہونا ممکن کہا اور مرزا صاحب نے بالفعل نبوت کا دعوی کر دیا۔مگر مرزا صاحب بھی اپنے آپ کو مستقل بالذات اور حقیقی نبی نہیں مانتے بلکہ مجازی، عرضی ، بروزی ظلی نبی ہونے کے دعویدار ہیں۔“ (التنوير لدفع ظلام التحذیر یعنی مسئلہ تکفیر ص (41)