دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 61 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 61

61 نانوتوی صاحب نے دیگر انبیاء کی نبوت کو بالعرض کہا تو مرزائے قادیان بھی اپنی نبوت کو حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا فیض ، خود کو حضور کاظلی اور بروزی نبوت کا حامل لکھتا رہا۔نانوتوی صاحب نے خاتمیت زمانی کو غیر اہل فہم کا خیال ٹھہرایا تو مرزا صاحب نے تصدیق کردی نانوتوی صاحب نے لکھا کہ خاتمیت زمانی کو کمالات نبوت میں کوئی دخل نہیں تو مرزا جی نے تصدیق کردی۔نانوتوی صاحب نے کہا کہ زیر بحث آیت خاتم النبین میں جدید مدعیان نبوت کے سد باب کا کوئی موقع محل نہیں تو مرزا جی نے پھڑک کر کہا چشم ما روشن دل ما شاد۔نانوتوی صاحب نے خدا اور رسول کی بتائی خاتمیت زمانی کوٹھکرا کر خاتمیت مرتبی تراشی تو مرزا صاحب نے اسے بسر و چشم کہہ کر قبول کیا۔نانوتوی صاحب نے جس طرح مصرعہ کہا کہ حضور کے بعد ہزاروں نبی آسکتے ہیں تو مرزا صاحب نے پیوند لگا دیا کہ میں بھی ان ہزاروں میں سے ایک ہوں۔نانوتوی صاحب نے حضور علیہ الصلواۃ والسلام کے بعد انبیاء کا آنا تجویز کیا تو مرزا جی نے ان کی تجویز کو عملی جامہ پہنا دیا۔نانوتوی صاحب لکھا کہ حضور کے زمانہ میں کوئی نبی ہو یا بالفرض بعد زمانہ نبوی تجویز کیا جائے تو اس سے خاتمیت محمدی میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔مرزا صاحب پکارے کہ بعد زمانہ نبوی اور نبی آنے سے خاتمیت محمدی میں کوئی فرق نہیں آئے گا تو لیجئے ہم خود ہی آگئے۔نانوتوی صاحب نے کہا کہ خاتمیت کا مطلب سمجھنے میں بڑوں سے غلطی ہو گئے اس لئے خاتمیت زمانی کی رٹ لگاتے رہے دراصل انہوں نے بے التفاتی برتی اصل مفہوم تک ان کا ذہن نہیں پہنچ سکا اور میرے جیسے کو دک نادان نے غور و فکر کر کے اصل مفہوم بتا یا اور ٹھکانے کی بات کہی ہے تو مرزا صاحب خوشی سے اچھل کر