دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 16
16 بتلائیے کہ عقل بیچاری اس گمراہی اور عقل باختگی کی کیا توجیہہ کر یہ فرقہ خوارج بھی پاگلوں اور ان پڑھ جاہلوں کا فرقہ نہ تھا بلکہ ان میں بہت سے اچھے خاصے علم و فہم والے بھی تھے۔“ فیصلہ کن مناظرہ، ص 9 تا 14، زیر عنوان بریلی کا تکفیر فتنہ ماضی اور حال، ناشر دار الا نفاس کریم پارک 3 راوی روڈ لاہور ) بے چاری عقل اور دیوبندی احمدی مخالفت دیوبندی مولوی منظور احمد نعمانی صاحب تاریخ کا تجزیہ کرتے ہیں اور بار بار حیران ہو کر سوال کرتے ہیں کہ بعض اوقات مخالفین نفرت میں کس قدر اندھے ہو جاتے ہیں کہ ایک سادہ سی بات بھی ان بڑے بڑے عقلمندوں کے دماغ میں داخل نہیں ہو پاتی۔چنانچہ آپ کے نزدیک جو سلوک مشرکین مکہ نے آپ صلی یا یہ تم سے کیا۔کیا وہ لوگ پاگل ہو گئے تھے؟ جواب تھا نہیں۔جو سلوک شیعہ خلفاء ثلاثہ رضوان اللہ علیہم سے کر رہے ہیں کیا اس فرقہ کے سب لوگ پاگل اور عقل عام سے محروم ہیں جواب تھا نہیں اور جو خوارج اور ناصبی سید نا حضرت علی سے کر رہے ہیں کیا وہ بھی پاگل پن کی وجہ سے ہے جواب تھا نہیں۔ان میں بھی بڑے بڑے عاقل ذہین و فطین موجود تھے اور ہیں اسی لئے آخر پر آپ بے چار گی سے فرماتے ہیں۔عقل بے چاری اس گمراہی اور عقل باختگی کی کیا تو جیہ کرے؟؟ یقینا یہی وہ سوال ہے جو آج بے چاری عقل پریشان ہو ہو کر ہر مولوی صاحب سے کر رہی ہے کہ احمدی مخالفت کے ضمن میں وہ آخر کیا مجبوریاں ہیں جو احراری دیوبندی علماء حضرات کو ہر اخلاقی و مذہبی حدود تجاوز کر جانے پر مجبور ولا چار کر رہی ہیں؟