دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال

by Other Authors

Page 97 of 101

دیوبندی علماء سے ایک احمدی بچے کے تین سوال — Page 97

97 10 ائے احمدی بچے تیرے سوالوں کے جواب حاضر ہیں دیوبندی مولوی صاحب کی اپنی زبان میں دیوبند کی موجوده روش مولوی منظور احمد نعمانی دیوبندی فرماتے ہیں " جب کوئی شخص حب مال یا محب جاہ یا ایسے ہی کسی اور غلط جذ بہ کے تحت کسی معاملہ میں اللہ کی ہدایت کی بجائے اپنے نفس کی خواہشات اور اپنے ذاتی جذبات و خیالات کی پیروی کا فیصلہ کر لیتا ہے تو کم از کم اس خاص معاملہ میں خدا ترسی حق بینی کی صلاحیت اور فہم سلیم کی دولت اُس سے چھین لی جاتی ہے اور پھر بظاہر عقل و ہوش رکھنے کے باوجود اس سے ایسی ایسی حرکتیں سرزد ہوتی ہیں کہ عقل سلیم ان کی کوئی توجیہہ بھی نہیں کر سکتی ایسے ہی لوگوں کے متعلق قرآن کا بیان ہے لهم قلوب لا يفقهون بها ولهم اعين لا يبصرون بها ولهم اذان لا يسمعون بها اوليك كالانغم بل هم اضل اوليك هم الغفلون۔(فیصلہ کن مناظرہ ،صفحہ 14-15 ) جی ہاں مولوی صاحب کی بات سو فیصد سچ ہے واقعی دیوبندی حضرات نے اپنے اوپر