بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 71 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 71

71 اردو بازار لاہور۔جنوری ۱۹۷۸ء) -۲۸ ملک غلام مصطفی ظهیر صاحب جامعہ علوم اثر یہ جہلم پاکستانی ماہنامہ "حرمین" مسلک اھلحدیث کا علمبردار اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کا ترجمان ہے جس کے مدیر جناب اکرام اللہ ساجد گیلانی ہیں اور اس کی مجلس ادارت میں "مولانا" محمد شمشاد سلفی "مولانا" محمد حیات اور حافظ احمد حقیقی جسے اھلحدیث علماء شامل ہیں۔ماہنامہ کے شمارہ اکتوبر ۱۹۹۶ء (صفحہ ۳۱ تا ۳۶) میں ایک مضمون ملک غلام مصطفیٰ ظہیر صاحب کے قلم سے سپرد اشاعت ہوا ہے۔جس کا آخری صفحہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کے حسب ذیل حقیقت افروز شعر سے مزین ہے:۔صاف دل کو کثرت اعجاز کی حاجت نہیں اک نشاں کافی ہے گر دل میں ہے خوف کردگار براہین احمدیہ جلد پنجم صفحه ۹۹ طبع اول تالیف ۱۹۰۵ء)