بیسویں صدی کا علمی شاہکار

by Other Authors

Page 64 of 232

بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 64

64 یا رب صل علی نبیک علی نبیک دائما فى هذه الدنيا ثان و بعث اے میرے رب اپنے اس نبی پر ہمیشہ درود بھیج اس دنیا میں بھی اور دوسرے بعثت میں بھی۔يفری سهامک قلب كل محارب ويشج عزمک هامة الثعبان تیرے تیر ہر جنگ جو کے دل کو چھیدتے ہیں۔اور تیرا عزم اثر دہاؤں کے سر کو کچلتہ ہے۔لله درک یا امام العالم انت السبوق وسید الشجعان آفرین تجھے اے امام جہان ! تو سب سے بڑھا ہوا اور شجاعوں کا سردار ہے۔-۲۱ سرکار صد را محققین " المتكلمين رحمة الاسلام والمسلمین حضرت علامہ محمد حسین صاحب" ۲۹۶ بی سٹیلائٹ ٹاؤن سرگودھا آپ کے قلم سے فرقہ امامیہ کے "رئیس الفقهاء المحد ثین" شیخ ابو جعفر محمد بن علی بابویہ القمی کی شرح القصائد کی روشنی میں "احسن الفوائد " کے نام سے ایک مبسوط کتاب اردو میں چھپ چکی ہے جسے العزیز پر نٹنگ پریس بلاک نمبرے سرگودھا نے شائع کیا ہے۔”حضرت علامہ صاحب نے کتاب کے صفحہ ۴۶۹ میں حضرت اقدس بانی سلسلہ احمدیہ کے درج ذیل دو شعر کچھ تصرف کے ساتھ زیب قرطاس کئے ہیں:۔کلام پاک یزداں کا کوئی ثانی نہیں ہر گز اگر لولوئے عماں ہے وگر لعل بدخشاں ہے