بیسویں صدی کا علمی شاہکار — Page 59
59 اما النساء فحرمت انكاحها زوجا له التحريم في القرآن عورتوں کی نسبت تو یوں فیصلہ ہوا کہ ان کے خاوندوں سے ان کا نکاح حرام کر دیا گیا جس کی حرمت قرآن میں آگئی۔وجعلت دسكرة المدام مخربا وازلت حانتها من البلدان اور شراب خانوں کو تو نے ویران کر دیا اور شراب کی دکانیں اٹھوا دیں۔كم شارب بالرشف دنا طافحا فجعلته في الدين كالنشوان بہتیرے تھے جو غم کے خم پی جاتے تھے جنہیں تو نے دین کے متوالے کر دیا۔كم محدث مسطنطق العيدان قد صار منک محدث الرحمن بہتیرے بد کردار تھے سارنگیوں سے باتیں کرنے والے جو تیری طفیل رحمان کے ہم کلام ہو گئے۔كم مستهام للرشوف تعشقا فجذ بتهم جذبا الى الى الفرقان بہتیرے تھے جو خوشبو دہن عورتوں کے عشق میں سرگرداں تھے تو انہیں فرقان کی طرف کھینچ لایا۔ا حييت اموات القرون بجلوة ماذا یما تلک بهذا الشان تو نے صدیوں کے مردوں کو ایک ہی جلوہ سے زندہ کر دیا۔کون ہے جو اس شان میں تیرے جیسا ہے۔